Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کو حملے کا علم ہوتا تو انتظام کچھ اور ہوتا، رانا ثناء اللہ

Published

on

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا سانحہ 9 مئی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ پتہ تھا، پی ٹی آئی احتجاج کرے گی، یہ نہیں پتہ تھا کہ حملے کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے  انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا پتہ ہوتا تو انتظام کچھ اور ہوتا۔

رانا ثناء نے کہا کہ حکومت سمجھتی تھی، کہ پی ٹی آئی والے ویسے ہی احتجاج کریں گے جیسے سیاسی لوگ کرتے ہیں، چوک پر آئیں گے نعرے لگائیں گے، ان کو انگیج کرکے اٹھا لیں گے۔ لیکن انہوں نے جو کچھ کیا، حکومت اس کے لیے تیار نہیں تھی۔

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہونے دیا جاتا تو 30 دنوں میں فیصلے ہو جاتے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین