Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ٹی 20 میں اب 200 رنز بنائیں گے تو میچ جیتیں گے، یونس خان

Published

on

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ضروی ہے کہ پاور پلے کے بعد مڈل اوورز میں بھی رنز بنانے کی رفتار 8 یا 9 رنز فی اوورز رہے تاکہ ٹیم اچھا ٹوٹل بناسکے۔ پلیئرز کو اپنا گیئر تبدیل کرنا ہوگا۔ بابر اعظم، فخر زمان اور رضوان کو اگلے گیئر میں جانا ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں زیادہ رنز کیے جاسکتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گیئر کیسے بدلیں۔ اگر مڈل اوور میں بھی رنز کی رفتار ٹھیک رہی تو بہتر ہوتا ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ کپتان کو آؤٹ آف دا باکس سوچنا ہوگا، آؤٹ آف باکس پہلے سے پلان نہیں کیا جاسکتا۔

چیمپئن کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا ہوگا، آپ کو ہر نمبر پر بیٹنگ اور ہر جگہ بولنگ کےلیے تیار رہنا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو کپتان کی مدد کرنا چاہیے، صرف ایک بندے پر نہ چھوڑیں، سب اسکا ساتھ دیں۔

یونس خان نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 میں شاہد آفریدی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

لیگ کرکٹ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ لیگ کھیلنے کےلیے پلیئرز کو خود کو فٹ رکھنا ضروری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لیجنڈز کی لیگ میں پرانے دوستوں سے ملنا کافی اچھا لگتا ہے۔ انڈیا پاکستان کے ریٹائرڈ پلیئرز کا کھیلنا بھی ڈپلومیسی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین