Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

حارث رؤف ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کریں گے،دنیش کارتک

Published

on

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک حارث رؤف کی باؤلنگ کے دیوانے نکلے، انگلش کرکٹ لیگ The Hundred میں دوران کمنٹری دنیش کارتک نے کہا کہ حارث رؤف دنیائے کرکٹ کے سب سے خطرناک باؤلر ہیں،  وائٹ بال کرکٹ میں ان کی باؤلنگ کا کوئی مقابلہ نہیں ، خاص طور پر ڈیتھ اوورزمیں  وہ بہت شاندار باؤلنگ کرتے ہیں۔

دنیش کارتک کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی کہانی بہت شاندار ہے، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے سے قبل وہ ٹینس بال کھیلا کرتے تھے، پھر لیگ کرکٹ اور اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حارث رؤف کا کارکردگی پاکستانی ٹیم کیلئے بہت اہم ہو گی۔

واضح رہے کہ ان دنوں حارث رؤف انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین