Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

آسٹریلوی ٹیم میں اردو جاننے والے کھلاڑی کی موجودگی سے حسن علی کو پریشانی

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔

حسن علی نے کہا ہے کہ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے رہے، وہ اردو جانتے ہیں، ان کے سامنے کوئی حکمتِ عملی ڈسکس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورۂ آسٹریلیا ہمیشہ سے مشکل رہا ہے۔

حسن علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین بولر پیٹ کمنز ہیں، آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک بولر ہیں۔

حسن علی نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند کرنے کا فن جانتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین