پاکستان
حسن مرتضیٰ نے لاہور میں تانگے کی سواری کے لیے درخواست دے دی
پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے لاہور میں تانگے پر سفر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
حسن مرتضی نے درخواست ڈپٹی کمشنر کو لاہور کو دائر کی ہے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔
حسن مرتضی نے ڈپٹی کمشنر کو لاہور کو دی گئی درخواست میں کہا ہے ہے کہ لاہور میں میری رہائش گاہ اور دفتر بھی ہے، شہر میں آنے جانے کے لئے تانگہ استعمال کرنا چاہتا ہوں،لاہور میں تانگہ چلانے پر پابندی ہے، خصوصی اجازت دی جائے۔