Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت ایک بار پھر بند

Published

on

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت ایک مرتبہ پھر معطل کردی گئی، انشورنس کمپنی نے تمام ہسپتالوں کو آج سے نئے مریضوں کا داخلہ بند کرنے اور نجی ہسپتالوں میں زیر علاج مریض سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کرنےکی ہدایت کردی۔

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت پھر بند ہوگئی ہے، انشورنس کمپنی نے تمام پینل ہسپتالوں کی انتظامیہ کو صحت کارڈ پر نئے مریض داخل کرنے سے روک دیا ہے۔

انشور نس کمپنی کی جانب سے صحت کارڈ کے پینل ہسپتالوں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ پلس کے تحت 22اگست سے نئے داخلے بند کئے جائیں اور پینل میں نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر زیر علاج مریضوں کو سرکاری ہسپتالوںمیں منتقل کیا جائے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں صحت کارڈ پر مفت علاج کا سلسلہ فی الحال جاری رہے گا اور اس مقصد کیلئے پینل ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریضوں کی سہولت کےلئے صحت کارڈ کاونٹرز کھلے رکھے جائیں۔ تاہم او پی ڈی سے کسی مریضوں کا داخل نہ کیا جائے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین