Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نو مئی کے مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت، فرد جرم کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر

Published

on

9 مئی واقعات کے واقعات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقررکردی گئی۔

نومئی کے واقعات کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 12 جبکہ شاہ محمود قریشی کیخلاف 6 مقدمات درج ہیں۔

اڈیالہ جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر دیں۔

ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقررکردی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین