Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی پر توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی

Published

on

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرن کی سماعت کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلاء  نے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سہیل عارف، عرفان بھولا عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔

وکلا صفائی نے کہا کہ دیگر وکلاء کو بھی اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین