Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نئی تاریخ رقم، آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب

Published

on

The President signed the Election Act Amendment Bill 2024

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہو گئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن پر آصف زرداری نے 259ووٹ لئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم پولنگ سٹیشن میں پریزائیڈنگ افسرجسٹس عامر فاروق نے نتیجہ کا اعلان کیا، 375 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔حکمران اتحاد کے امیدوار  آصف علی زرداری نے 255حاصل کئے،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو 119ووٹ ملے۔ایک ووٹ مسترد  ہوا۔

آصف علی زرداری کل چار بجے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔

تین سیاسی جماعتوں کا صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ

صدارتی انتخابات میں تین سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔جمعیت علما اسلام ف نے بائیکاٹ کے سبب انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا گیا۔جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔جماعت اسلامی اور جے ڈی اے کے ایک ایک  سینیٹرز  بھی ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔جے یو آئی ف کے 13 ارکین نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔

تین سینیٹرز کے ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے

پاکستان تحریک انصاف کے تین سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ اعظم سواتی اور شبلی فراز ووٹ ڈالنے نہیں آئے، اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے باوجود انہیں ایوان میں نہیں لایا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں محمود خان کی بھاری اکثریت

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 118 کے ایوان میں 109 ارکان نے ووٹ پول کیا، صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 جبکہ آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کئے، ایک ووٹ مسترد ہو گیا، جے یوآئی انتخابی عمل سے الگ رہی۔صدارتی انتخابات کے موقع پر اسمبلی ہاو¿س کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، صبح 10 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفہ کے شام 4بجے تک جاری رہی، ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کے باعث 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں، پولنگ ختم ہوتے ہی پریذائیڈنگ آفیسر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم نے خود ووٹوں کی گنتی کی، 118 کے ایوان میں 109 ارکان نے ووٹ پول کیا، صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 جبکہ آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہو گیا۔

پنجب اسمبلی میں آصف زرداری کی جیت کا جشن

پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے الیکٹرول کالج کے پنجاب اسمبلی میں 246ووٹ حاصل کئے،سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی  100ووٹ حاصل کر سکے،صدارتی الیکشن کے دوران کل 6 ووٹ مسترد ہوئے،پنجاب اسمبلی میں پریزائیڈنگ آفیسر نثار درانی نے صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا،پنجاب اسمبلی میں کل 353میں سے 352نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،تحریک لبیک نے پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے جیت کی خوشی میں نعرے لگائے۔

سندھ اسمبلی میں اچکزئی کے صرف 9 ووٹ

سندھ اسمبلی میں آصف زرداری کو 151 ووٹ ملے جبکہ محمود اچکزئی کو 9 ووٹ ملے، ایک ووٹ مسترد بھی ہوا۔سندھ اسمبلی میں 161 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔

بلوچستان اسمبلی میں اچکزئی کا صفر ووٹ

بلوچستان اسمبلی میں آصف زرداری کے حق میں 47 ووٹ ڈالے گئے، محمود خان اچکزئی کو کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔

بلوچستان اسمبلی میں بی این پی عوامی، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کے ایک ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا، بلوچستان اسمبلی میں ہی جے یو آئی ایف کے 12 ارکان نے ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کے 62 میں سے 47 اراکین نے صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کیے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین