Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کیسے چلایا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کیسے چلایا جاسکتا ہے ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

حیدر آباد میں شیخ ایاز میلے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کو ایک نئی سمیت پر لے کر جائیں جہاں ہم اپنی تاریخ ، اپنی ثقافت پر فخر کریں۔میرا ایک خواب ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ موئن جو دڑو سے واقف ہو، کشمیر اور پنجاب کے نوجوان شیخ ایاز کو اس ہی طرح پہچانیں جس طرح سندھ کے نوجوان علامہ اقبال کو پہچانتے ہیں۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنی ثقافت کا فروغ ہمارے لئے ضروری ہے،دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہوگا، ہر صوبے کو اپنی ثقافت اور تاریخ کو اون کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ایک جدید ملک بنانا ہے، نوجوانوں کے ہاتھ سے اسلحہ لے کر قلم دینا ہوگا، دانشور اور نوجوان جاگ جائے تو ملک کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، 2024 میں پاکستان کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔میری عوام سے اپیل ہے کہ ہماری جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ، کیونکہ اکیلا کوئی کچھ نہیں کرسکتا ، ملکر محنت کرکے ہم اس ملک کی سمت اور مستقبل بدل سکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ بڑے بڑے لیڈرز کو قتل کردیاگیا، ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کو کیسے چلایا جا سکتا ہے، ہر پاکستانی محب وطن پاکستانی ہے، اختلاف رائے رکھنا سب کاحق ہے، ذاتی دشمنی نہیں ہونی چاہئے، کچھ لوگ ہم میں نفرت اور تقسیم چاہتے ہیں، ہمیں مل کر تمام خطرات کا مقابلہ کرناہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے سیاچن کی برف پگھل جائے گی، برف پگھلی تو پہلےسیلاب آئے گا اور پھر پیاس سے لوگ مریں گے، ہمیں اپنے مستقبل کی تیاری پہلے سے کرنی ہوگی، عوام میں آگاہی کیلئے مہم چلانی ہوگی، سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین