Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ٹرک پر عسکریت پسندوں کا حملہ، ہلاکتوں کا امکان

Published

on

مقبوضہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کے ایک ٹرک پر حملہ کیا ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں خطے میں بھارتی فوج پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کمک اس علاقے میں بھیج دی گئی ہے جہاں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ ہوا، اطلاعات کے مطابق فائرنگ جاری ہے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں ڈیرہ کی گلی جسے ڈی کے جی بھی کہا جاتا ہے، میں فوج کے ٹرک پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے کمک کے علاوہ، زخمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایمبولینسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں فوج کی طرف سے شروع کئے گئے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے بعد تصادم جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ” انٹیلی جنس کی بنیاد پر جنرل ایریا ڈی کے جی میں کل رات ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا، آج شام کو رابطہ قائم ہوا ہے اور انکاؤنٹر جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے”۔

گزشتہ ماہ راجوری کے کالاکوٹ میں بھارتی فوج کے دو کیپٹن سمیت پانچ فوجی مارے گئے تھے۔

اس سال اپریل اور مئی میں راجوری پونچھ علاقے میں دو حملوں میں 10 فوجی مارے گئے تھے۔

پچھلے دو سالوں میں اس علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 35 سے زیادہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین