ٹرینڈ

ٹویٹر صارفین روزانہ کتنی پوسٹس دیکھ سکیں گے؟ ایلون مسک کا نیا اقدام

Published

on

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے  کہ ایک دن میں ٹویٹر صارف کتنے ٹویٹس پڑھ سکتا ہے اس اقدام کا مقصد ڈیٹا سکریپنگ اور سسٹم کی ہیرا پھیری کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ ایلون مسک نے یہ اعلان ٹویٹر پر کیا۔

ایلون مسک نے کہا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس عارضی طور پر 6 ہزار پوسٹس فی یوم تک محدود ہیں، غیرتصدیق شدہ اکاؤنٹس کو 600 پوسٹس تک محدود کیا جائے گا جبکہ نئے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو صرف 300 پوسٹس تک محدود رکھا جائے گا۔

اس سے پہلے ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹویٹر پوسٹس دیکھنے کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹ ہونا لازمی ہوگا، اس اقدام کو ایلون مسک نے عارضی ہنگامی اقدام قرار دیا تھا۔

ایلون مسک نے اس سے پہلے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا کہ اس نے لیگوئج ماڈلز کے لیے ٹویٹر ڈیٹا کا استعمال کیا تھا۔

ایلون مسک کے ٹویٹر سنبھالنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ایڈورٹائزرز کو واپس لانے اور ریونیو بڑھانے کے لیے سبسکرپشن اور بلیو ٹک کے لیے ماہانہ فیس سمیت کئی اقدامات کئے تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version