Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سمندری طوفان، کراچی، کیٹی بندر اور جیوانی کے ساحل کچرے سے بھر گئے

Published

on

پاکستان کے 1050کلومیٹرطویل ساحل پرجابجا طوفان کے اثرات،کراچی،کیٹی بندر،جیوانی کے ساحل کچرے سے اٹ گئے۔

سمندر میں طغیانی اوربلند لہروں کے سبب کراچی کے ساحلوں پربڑی تعداد میں سیپیاں بھی اکٹھی ہو گئیں۔

طوفان تواپنی حشرسامانیوں کے ساتھ پاکستان کی کوسٹ لائن سے گذرگیا،مگراپنے عقب بہت کچھ چھوڑ گیا،جس میں اس دیوہیکل طوفان کی غیض وغضب کی وجہ سے گہرے سمندرنے اپنے دامن میں موجود سب کچھ اگل دیا۔

کراچی کے ساحل پر سمندری طوفان کے بعد کچرے کے ڈھیر پڑے ہیں

اس وقت کراچی،کیٹی بندر اورجیوانی کے ساحل کچرے سے بھرچکے ہیں،طوفانی مد وجزر کی وجہ سے سمندر نے کچرا ساحلوں پرپھینک دیا۔

تیکنیکی مشیرڈبلیو ڈبیلو ایف معظم علی خان کے مطابق موسمی تبدیلی،ہواؤں کی تیزی،چاند کی روشنی کہ وجہ سے طوفانی لہریں پیدا ہوئیں، سمندرسے ساحل پرآنے والے کوڑے میں لکڑی کے بڑے تختے،پلاسٹک کی بڑی مقدار شامل ہے۔

کچرے اورمختلف اقسام کی پلاسٹک،ربڑ اورمرے ہوئے آبی حیات کی وجہ سےساحلوں پر تعفن پیدا ہورہاہے۔

کراچی کے سی ویو اورہاکس بے کے وہ مقامات جہاں شہری سیروتفریح کی غرض سے جاتے ہیں،ان مقامات سے کچرے کو فوری طورپرہٹانے کی ضرورت ہے۔

سمندری طوفان کے باعث سیپیاں بھی چٹانوں سے الگ ہوکر کراچی کے ساحلوں پرآگئیں، ساحل پرآنے والے سیپیوں میں اٹرینا پکٹینٹا قسم کی بڑی تعداد شامل ہے۔

سمندری طوفان کے بعد کراچی کے ساحل پر جمع سیپیاں

ان سیپوں کو فین شیل بھی کہا جاتا ہے، پاکستان میں فین شیل کی 7 اقسام پائی جاتی ہیں، یہ سیپیاں کلفٹن،ابراہیم حیدری،سندھ کے کریکس ایریاز میں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔

بلوچستان کے ساحلی مقامات اورماڑہ،پسنی،جیوانی اورگوادرمیں بھی یہ سیپیاں پائی جاتی ہیں،ماہرین کے مطابق ان سیپیوں کو گوشت کے حصول کے لیے ان کی تجارت کی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیپیاں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں،۔ یہ سیپیاں پاکستان کے ساحل کے ساتھ کیچڑ یا کیچڑ کے ساتھ ریتیلے ساحلوں پر پائی جاتی ہیں۔

فین شیل سیپیاں چٹانوں سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں، یہ خول سیاہ موتی کا ذریعہ بھی ہے جو کبھی کبھار خول میں مل جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین