پاکستان

پردہ دار خاتون ہوں، پولیس اور ایف آئی اے تنگ کر رہی ہے، آڈیو لیک پر بشریٰ بی بی کی ہائیکورٹ میں درخواست

Published

on

بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک پر بشریٰ بی بی نے پولیس اور ایف آئی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

بشری بی بی کی درخواست کیساتھ میاں نجم الثاقب کیس میں جسٹس بابر ستار کے حکمنامے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گھر کی ٹیلیفون کی ریکارڈنگ کو غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے،یہ بھی قرار دیا جائے کہ اس طرح کی ریکارڈنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،اس درخواست کے حتمی فیصلے تک فریقین کو بشری بی بی کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ من گھڑت اور بے بنیاد آڈیو کی بنیاد پر پولیس اور ایف آئی اے کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے،بے بنیاد آڈیو کو مختلف چینلز پر نشر کرکے بشری بی بی سے منسوب کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ مبینہ آڈیوز کو چینلز پر بشری بی بی سے منسوب کرکے نشر کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے،بشری بی بی مذہبی اور پردہ دار خاتون ہیں، ان کا سیاست سے تعلق نہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version