پاکستان
میں پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ پنجابی بھی ہوں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں پاکستانی oوں لیکن ساتھ ساتھ پنجابی بھی ہوں۔
کرتار پورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سکھ برادری کو کرتارپور میں خوش آمدید کہتی ہوں،میاں صاحب نے آپ کیلئے پیغام بھجوایا ہے مگر افسوس ہے کہ وہ یہاں موجود نہیں،نوازشریف نےکہا 1999 میں سکھ بھائی دوربین سے کرتار پور کا نظارہ کرتے تھے،نواز شریف نے اس وقت کہا تھا کہ سکھ بھائیوں کیلئے کرتار پور کے راستے کھولے جائیں،میرے دادا کو جاتی امرا سے محبت تھی، اس لیے انہوں نے رہائشگاہ کانام بھی یہی رکھا۔
مریم نواز نے کہا کہ جاتی امرا کی مٹی کسی نے مجھے لاکر دی تو میں نے دادا کی قبر پر ڈالی، میں پاکستانی ہوں لیکن ساتھ ساتھ پنجابی بھی ہوں،سرکاری طور پر پہلی بار بیساکھی کا تہوار منارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلا سکھ وزیر بنا تو پوری دنیا سے مبارکباد آئی،وزیراعلیٰ بننے پر پنجاب بھر سے سکھ برداری کی مبارکبادیں وصول ہوئیں، بیساکھی کا تہوار آپ کے درمیان منانے پر بہت خوش ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنے تہوار منانے کی مکمل مذہبی آزادی ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار سکھ ایم پی اے نوازشریف کےدور میں بنا،پنجاب حکومت سکھ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرےگی۔
مریم نواز نے کہا کہ سکھ برادری کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی