تازہ ترین
ایرانی صدر کا دورہ طے شدہ ہے، حالیہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلےسے طے شدہ ہے،ایران اسرائیل کی صورتحال کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ 23،22اور24اپریل کو ہوگا، ایران،اسرائیل معاملے پردفترخارجہ نے اپنا بیان جاری کیا تھا
اسحاق ڈار نے کہا کہ سربراہ مملکت کےدورے فوری طور پر پلان نہیں ہوتے،ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلےسے طے شدہ ہے،ایران اسرائیل کی صورتحال کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کےدورے کی دعوت آئی ہے،مناسب وقت پر دورہ کریں گے،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے،تمام سفارتی امور کو حتمی شکل دینے کے بعد امید ہے دورہ ہوگا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند رہا،کچھ سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورہ پر سیاست کررہی ہیں جو افسوسناک ہے،حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جو اقدامات کئےاسےسراہا گیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وفد نے سرمایہ کاری کیلئے اقدام کی تعریف کی،ہماری خارجہ امور سے متعلق پالیسی گائیڈلائن امن ہے،ہم مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں،ہم غزہ میں سیز فائرچاہتے ہیں۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ خارجہ پالیسی ایک جیسی ہے میرے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس ہورہا ہے،وزیراعظم شہبازشریف اور میں اجلاس میں شرکت کریں گے،ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے بعد اوآئی سی کا اجلاس ہے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ 2 اور 3 مئی کو او آئی سی وزرائےخارجہ کا اجلاس ہوگا،او آئی سی وزرائےخارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا،اوآئی سی سربراہی اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہوگا،وزیراعظم او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت 2018میں مستحکم ہورہی تھی،سیاست کو ملکی مفاد پر مقدم نہیں سمجھنا چاہئے،گزشتہ دور میں 2013 کے بعد کی تمام محنت رائیگاں کردی گئی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بشام واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں،چینی باشندوں کی پاکستان میں سکیورٹی اولین ترجیح ہے،بشام واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
-
کھیل8 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین3 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
کالم12 مہینے ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز12 مہینے ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان1 مہینہ ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل10 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
ٹاپ سٹوریز12 مہینے ago
ابن خلدون، عمرانیات سمیت کئی علوم کا بانی، اصلی ’فادر آف اکنامکس‘
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
سموگ کی وجہ سے جمعہ 10 نومبر کو پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان