Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

حکومت پاکستان کے خدشات کو سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایکس کی وضاحت

Published

on

پاکستان میں فروری سے تعطل کے شکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) نے بدہ کے روز پاکستانی وزارتِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانے والی تحریری رپورٹ پر بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے اپنے ہی پلیٹ فارم پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وہ حکومتِ پاکستان کے خدشات کو سمجھنے‘ کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔‘

یہ مختصر بیان ایکس کے گلوبل گورنمنٹ افیئرز نے بدھ کی رات دیر گئے جاری کیا، جو پاکستان میں اس سوشل میڈیا پلٹ فارم کی بندش یا اس تک رسائی میں صارفین کو پیش آنے والی مُشکلات کے بعد سامنے آنے والا پہلا تبصرہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز پاکستانی وزارتِ داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرواتے ہوئے درخواست کو خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانے والی اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’ایکس پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی پاکستانی قوانین کی پاسداری کے معاہدے کا شراکت دار جب کہ ایکس نے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متعلق حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری بھی نہیں کی، حکومت پاکستان کے احکامات کی پاسداری نہ ہونے پر ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھی۔‘

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین