پاکستان

میں پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ پنجابی بھی ہوں، مریم نواز

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا ہے کہ میں پاکستانی oوں لیکن ساتھ ساتھ پنجابی بھی ہوں۔

کرتار پورمیں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سکھ برادری کو کرتارپور میں خوش آمدید کہتی  ہوں،میاں صاحب نے آپ  کیلئے پیغام بھجوایا ہے مگر افسوس ہے کہ وہ یہاں  موجود نہیں،نوازشریف نےکہا  1999 میں سکھ بھائی  دوربین سے کرتار پور  کا نظارہ  کرتے تھے،نواز شریف  نے اس وقت کہا تھا  کہ سکھ بھائیوں  کیلئے کرتار پور کے راستے کھولے جائیں،میرے دادا کو جاتی امرا سے محبت تھی،  اس لیے انہوں نے  رہائشگاہ  کانام بھی  یہی رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ جاتی  امرا کی مٹی کسی نے مجھے لاکر  دی تو میں نے دادا  کی قبر پر ڈالی، میں پاکستانی  ہوں لیکن ساتھ   ساتھ پنجابی بھی ہوں،سرکاری طور پر پہلی بار بیساکھی کا تہوار منارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب  میں پہلا  سکھ وزیر بنا تو پوری دنیا سے مبارکباد آئی،وزیراعلیٰ بننے پر پنجاب بھر سے سکھ برداری کی مبارکبادیں وصول ہوئیں، بیساکھی کا تہوار آپ کے درمیان منانے پر بہت خوش ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنے تہوار منانے کی مکمل مذہبی آزادی ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار سکھ ایم پی اے نوازشریف کےدور میں بنا،پنجاب حکومت سکھ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرےگی۔

مریم نواز نے کہا کہ سکھ برادری کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version