Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

فارم 47 کی حکومت کو نہیں مانتے، عمر ایوب،یہ الیکشن کمیشن کی حکومت ہے، اختر مینگل

Published

on

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں جہاد کے لیے نکلے ہیں۔ پشین میں اپوزیشن کے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میرا تعلق اسی غیرت مند مٹی سے ہے، بلوچستان حکومت ہمیں جلسہ گاہ آنے سے روک رہی تھی، ہم مادر وطن پاکستان کو مضبوط کرنے نکلے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم فارم 47 کی بیساکھیوں سے بننے والی حکومت کو نہیں مانتے ہیں،ہمارے مرکزی قائدین کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں رکھا گیا ہے،عوام  کا سمندر  انہیں بہاکر لے جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ راتوں رات  نتائج تبدیل  کردیئے گئے،صحیح حکومت  بنتی تو پی ٹی آئی  کی حکومت ہوتی، آئین کی پاسداری ہوگی  تو بانی پی ٹی آئی  جیل سے باہر ہوں گے،بشریٰ بی بی  ، شاہ محمود قریشی  اور پرویز الٰہی  کو بھی غیر قانونی گرفتار کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کئے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت  کے سامنے کوئی  کھڑا نہیں ہوسکتا،8 فروری کو عوام نے تحریک  انصاف کو  ووٹ دیا،عوام کے حقوق اور قانون کی بالادستی  کی بات کررہے ہیں۔

صاحبزادہ  حامد رضا نے کہا کہ قانون کی پامالی ، عوام  کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں  دیں گے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے باوجود  عوام اس جلسے  میں شریک  ہوئے،جن سیاسی  ورکر کو یہ قدرتی  حالات روک نہیں  سکے، دفعہ 144 روک سکے گی۔

اختر مینگل نے کہا کہ مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان  کی حکومت نہیں سمجھتا،یہ حکومت  فارم 47 کی حکومت ہے،یہ الیکشن  کمیشن کی حکومت  ہے۔

مجلس اتحاد بین المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جب آئین کی  حکمرانی ہوگی تو ملک پر امن  ہوگا ، ترقی  کرے گا، ہم اپنے لاپتا افراد  کو نہیں بھول سکتے،جب آئین کی حکمرانی ہوگی تو پاکستان  مستحکم ہوگا،   ترقی کرے گا۔

اپوزیشن کے جلسے سے قبل پشین میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اپوزیشن اتحاد نے بلوچستان سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک کا نام “تحریک تحفظ آئین “ رکھا تھا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان8 منٹ ago

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ایئرہوسٹس سے 1 لاکھ 40 ہزار ریال اور 37 ہزار ڈالر پکڑے گئے

تازہ ترین19 منٹ ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے کمی متوقع

تازہ ترین22 منٹ ago

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے والوں کی شامت، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

تازہ ترین27 منٹ ago

پاسپورٹ پرنٹنگ انک کا سٹاک ختم، 5 سے 6 لاکھ پاسپورٹ درخواستیں التوا کا شکار

پاکستان35 منٹ ago

پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130 ارب ڈالر ہوگیا

تازہ ترین40 منٹ ago

میر علی میں گرلز سکول دھماکے سے اڑانے اور ٹانک میں ٹیچر کا قتل کرنے والے نور ولی محسود اور احمد حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز

تازہ ترین16 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین17 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

مقبول ترین