ٹاپ سٹوریز
بہترین پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میں تو جاتے وقت بہت ہی بہترین پاکستان چھوڑ کر گیا تھا،ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا، ملک کو مہنگائی،بیروزگاری،بدامنی کاتحفہ عمران خان کی حکومت نے دیا۔
مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مانسہرہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں،2013 میں مانسہرہ میں جلسے کیلئے آیا تھا،ان لوگوں نے مجھے آپ سے کتنا دور کردیاہے،اب میں آپ کے سامنے آچکا ہوں،ملک اور عوام کے حالات دیکھ کر مجھے خوشی نہیں ہورہی،کبھی جیل میں ڈالا،کبھی مقدمات اورکبھی لندن جانا پڑا،مانسہرہ میں کچھ نہیں بدلا،40 سال پہلے جیسا تھا اب بھی ویساہے۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 10 سال جن کی حکومت رہی انہوں نے مانسہرہ میں کیا کام کیا،پورا مانسہرہ یہاں موجود ہے،سارا جلسہ ہی مجھے ووٹ دے رہا ہے، یہاں آج وزیراعظم بننے نہیں آیا،آپ سے ووٹ لینے آیا ہوں،مریم نوازنے یہاں سے الیکشن نہیں لڑنا مگر اس نے کہا مجھے مانسہرہ جانا ہے،وزیراعظم تو میں تھالیکن خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ تو کوئی اورتھا،کیا خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان بنا؟کوئی تبدیلی آئی؟ موٹروے پر جاکر دیکھیں تو معلوم ہوگا نوازشریف نے یہاں کیا بنایا،جب موٹروے مکمل ہوئی تو میں جیل میں تھا،موٹروے کے ذریعے اسلام آباد سے مانسہرہ 2 گھنٹے میں پہنچتے ہیں،موٹروے پر سفر کرنے کا بڑا شوق ہے،جب مکمل ہوئی تو جیل میں تھا،اگرمجھے نہ نکالا جاتا تو مانسہرہ میں خوبصورت ایئرپورٹ ہوتا۔
سابق وزیراعظم نے اپنے منصوبے بیان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی تک موٹروے بنانےکامنصوبہ تھا مگر وہ سکھر میں ہی رک گیا،اگر میں برسراقتدار ہوتا تو مانسہرہ کا کوئی نوجوان بیروزگارنہ ہوتا،مجھے نہ نکالا جاتا تو میٹروبناتے،مظفرآباد تک ٹرین سروس ہوتی،سابق حکومت نے سکھر سے آگے موٹروے نہیں بنائی یہ کتنابڑا ظلم ہے،اگرکسی نے کچھ بنایا ہے تو موٹروے جاکر دیکھے ہم نے کیا بنایا ہے۔
نوازشریف نے عوام کی معاشی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرےدور اقتدارمیں مہنگائی نہیں تھی، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا،خیبرپختونخواوالے بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے،اس ظالم شخص نے معاشی طور پر پاکستان کو بہت زیادہ نیچے گرا دیا،آج ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں،ڈالر 104 روپے پر ہم نے روک دیا تھا،ملک بگاڑنےوالےوالے بگاڑ کر چلے گئے،پٹڑی پر آنا جان جوکھوں کا کام ہے،ملک کو مہنگائی،بیروزگاری،بدامنی کاتحفہ عمران خان کی حکومت نے دیا ہے،میں تو جاتے وقت بہت ہی بہترین پاکستان چھوڑ کر گیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی