ٹاپ سٹوریز

بہترین پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا، نواز شریف

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میں تو جاتے وقت بہت ہی بہترین پاکستان چھوڑ کر گیا تھا،ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا، ملک کو مہنگائی،بیروزگاری،بدامنی کاتحفہ عمران خان کی حکومت نے دیا۔

مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مانسہرہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں،2013 میں مانسہرہ میں جلسے کیلئے آیا تھا،ان لوگوں نے مجھے آپ سے کتنا دور کردیاہے،اب میں آپ کے سامنے آچکا ہوں،ملک اور عوام کے حالات دیکھ کر مجھے خوشی نہیں ہورہی،کبھی جیل میں ڈالا،کبھی مقدمات اورکبھی لندن جانا پڑا،مانسہرہ میں کچھ نہیں بدلا،40 سال پہلے جیسا تھا اب بھی ویساہے۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 10 سال جن کی حکومت رہی  انہوں نے مانسہرہ میں کیا کام کیا،پورا مانسہرہ یہاں موجود ہے،سارا جلسہ ہی مجھے ووٹ دے رہا ہے، یہاں آج وزیراعظم بننے نہیں آیا،آپ سے ووٹ لینے آیا ہوں،مریم نوازنے یہاں سے الیکشن نہیں لڑنا مگر اس نے کہا مجھے مانسہرہ جانا ہے،وزیراعظم تو میں تھالیکن خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ تو کوئی اورتھا،کیا خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان بنا؟کوئی  تبدیلی آئی؟ موٹروے پر جاکر دیکھیں تو معلوم ہوگا نوازشریف نے یہاں کیا بنایا،جب موٹروے مکمل ہوئی تو میں جیل میں تھا،موٹروے کے ذریعے اسلام آباد سے مانسہرہ 2 گھنٹے میں پہنچتے ہیں،موٹروے پر  سفر کرنے کا بڑا شوق ہے،جب مکمل ہوئی تو جیل میں تھا،اگرمجھے نہ نکالا جاتا تو مانسہرہ میں خوبصورت ایئرپورٹ ہوتا۔

سابق وزیراعظم نے اپنے منصوبے بیان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی تک موٹروے بنانےکامنصوبہ تھا مگر وہ سکھر میں ہی رک گیا،اگر میں برسراقتدار ہوتا تو مانسہرہ کا کوئی نوجوان بیروزگارنہ ہوتا،مجھے نہ نکالا جاتا تو میٹروبناتے،مظفرآباد تک ٹرین سروس ہوتی،سابق حکومت نے سکھر سے آگے موٹروے نہیں بنائی یہ کتنابڑا ظلم ہے،اگرکسی نے کچھ بنایا ہے تو موٹروے جاکر دیکھے ہم نے کیا بنایا ہے۔

نوازشریف نے عوام کی معاشی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرےدور اقتدارمیں مہنگائی نہیں تھی، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا،خیبرپختونخواوالے بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے،اس ظالم شخص نے معاشی طور پر پاکستان کو بہت زیادہ نیچے گرا دیا،آج ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں،ڈالر 104 روپے پر ہم نے روک دیا تھا،ملک بگاڑنےوالےوالے بگاڑ کر چلے گئے،پٹڑی پر آنا جان جوکھوں کا کام ہے،ملک کو مہنگائی،بیروزگاری،بدامنی کاتحفہ عمران خان کی حکومت نے دیا  ہے،میں تو جاتے وقت بہت ہی بہترین پاکستان چھوڑ کر گیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version