Uncategorized
پی ٹی آئی کو بڑی جماعت میں نے بنایا، صفایا بھی میں کروں گا، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت میں نے بنایا، صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا بھی میں کروں گا۔
نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان دعویٰ کرتے تھے کہ کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن کے دن ثابت کروں گا میرے جانے سے کتنا فرق پڑا۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ شیر، تیر، کتاب والوں کو پختونخوا میں حکومت میں آنے کا کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اس صوبے کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔