تازہ ترین

پورے ملک میں دھرنوں کا اعلان کروں گا، مذاکرات اور دھرنے ساتھ ساتھ چلیں گے، حافظ نعیم

Published

on

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میںإ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ گھر کاروبار چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے،حکمران طبقہ تمام راستے بند کردے تو لوگ سڑکوں پر آتے ہیں،لوگوں کو ریلیف نہیں دیا جاتا رہا، پارلیمنٹ ربڑا اسٹیمپ کا کام کررہی ہے،آئین اجازت دیتا ہے، عوام کی آوازبلند کرنے کیلئےدھرنا اوراحتجاج بھی کیاجاسکتاہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بل پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کو بجلی کے بل کرائے سے بھی زیادہ آتے ہیں،غریب آدمی اپنے بچوں کو تعلیم کس طرح دلائے گا،وزیراعظم شہباز شریف بتائیں 37 ہزار میں غریب کس طرح گزارا کرے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب عوام کے پاس ایک ہی راستہ ہے پرامن جدوجہد کریں، ہمارے کارکنان تمام چیزیں چھوڑ کر عوام کے حق کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،پاکستان کے عوام کا حق مارا جارہا ہے، تعلیم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وکلا، علما کرام سول سوسائٹی ، تاجروں سے گزارش ہے اس تحریک کا حصہ بنیں،بجلی کی قیمتوں میں ہمیں ہر صورت میں کمی چاہیے،تنخواہ دار طبقے پر جو بوجھ ڈالا جارہا ہے وہ واپس لیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کے مقابلے پاکستان کے تنخواہ دار طبقے پر 4 گنا زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے،حکومت سے مطالبہ ہے ٹیکسز کا ظالمانہ نظام ختم کیا جائے،زرعی ترقی نہ ہونے کے برابر ہے ، ملک کا کسان بے حال ہے،بڑے سرمایہ دار اعوام کی قسمت کے فیصلے کررہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اپنے حق میں فیصلے کرتے ہیں اور پھر آئی پی پیز وجود میں آتے ہیں،ہر شخص کا حق ہے اسے پتہ ہو کہ حکومت کون کون سا معاہدہ کررہی ہے،جب آئی پی پیزمعاہدوں کی جانچ کرتےہیں توحکمران طبقےکےخاندان کےلوگ شامل ہوتےہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان آئی پی پیز کو بھی پیسے  دیئے جارہے ہیں جو بجلی کی پیداوار بھی نہیں کر رہے،آئی پی پیز معاہدے کرنیوالوں کو آئین کے مطابق سزا دی جائے، چند خاندانوں نے گھوم پھر کر آئی پی پیز بنارکھی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جائیں،پر امن سیاسی مزاحمت اور احتجاج آئینی حق ہے،بجلی کے بلوں نے غریب کی کمر توڑ دی ہے،بجلی، گیس، مہنگی ہونے سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں،مطالبہ کرتے ہیں آئی پی پیز معاہدوں کا آڈٹ کرایا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو آئی پی پیز معاہدے قانون کے مطابق ہیں انہیں چلنے دیا جائے،جو آئی پی پیز معاہدے مدت پوری کرچکے ختم کیے جائیں،خلاف قانون آئی پی پیز معاہدے بھی ختم کیے جائیں،آج جلسے میں ملک کے مختلف حصوں میں دھرنوں کا اعلان کروں گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جس طرح یہاں دھرنا جاری ہے ویسے ہی پورے ملک میں ہوں گے، مذاکرات اوردھرنے ساتھ ساتھ چلیں گے،واضح کردوں مسئلہ حل ہونے تک جماعت اسلامی جان نہیں چھوڑے گی،کل خواتین کا جلسہ عام ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version