ٹاپ سٹوریز
سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا مقصد چیف جسٹس کو دباؤ میں لانا ہے،مجھے 10سال قید،پارٹی پرپابندی کامنصوبہ بے نقاب ہوگیا،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بغاوت کے کسی قانون کی آڑ میں ان کو دس برس قید کرنے اور ان کی جماعت، پاکستان تحریک انصاف، پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے، بالکل ویسا منصوبہ جیسے مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں عوامی لیگ پر عائد کی گئی تھی۔
اتوار کی رات ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں سابق وزیر اعظم نے اس مبینہ منصوبے کو لندن پلان کا نام دیا اور الزام عائد کیا کہ اب لندن پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں انھوں نے خود ہی جج، جیوری اور فیصلے پر عملدرآمد کرنے والے کا کردار اپنا لیا۔
So now the complete London plan is out. Using pretext of violence while I was inside the jail, they have assumed the role of judge, jury and executioner. The Plan now is to humiliate me by putting Bushra begum in jail, and using some sedition law to keep me inside for next ten…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2023
’اب ان کا منصوبہ یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو قید کر کے مجھے اذیت پہنچائیں اوربغاوت کے کسی قانون کی آڑ لے کرمجھےآئندہ دس برس کے لیے قید کر دیں، اس کے بعد تحریک انصاف کی بچی کھچی قیادت اور کارکنان کے گرد بھی گھیرا تنگ کریں اور بلآخر پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں (جیسے انھوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر لگائی۔)
عمران خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ عوام کی جانب سے کوئی ردّعمل نہ آئے، انھوں نے دو کام کیے ہیں، پہلا، محض تحریک انصاف کے کارکنان ہی کو خوفزدہ نہیں کیا جا رہا بلکہ عام شہریوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جا رہا ہے۔ دوسرا: میڈیا پر پوری طرح قابو پایا جا چکا ہے اور بزورِجبراس کی آواز دبائی جا چکی ہے۔
عمران خان نےدعویٰ کیا کہ ان کا منصوبہ انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے, کو پوری طرح بند کرنے کا ہے۔
عمران خان نے الزام لگایا کہ کہ ’یہ لوگوں کے دلوں میں اتنا خوف بٹھانا چاہتے ہیں کہ جب یہ مجھے گرفتار کرنے آئیں تو لوگ باہر نہ نکلیں۔ سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم جماعتوں کے احتجاج کا واحد مقصد بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو مرعوب کرنا ہے تاکہ وہ آئین پاکستان کےمطابق کوئی فیصلہ صادر کرنے سے باز رہیں۔ ۔‘
عمران خان نے کہا کہ وہ عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ’حقیقی آزادی‘ کے لیے آخری دم تک لڑیں گے، کیونکہ وہ غلامی پر موت کو ترجیح دیتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی