Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پاکستان نے بھارتی دورے کی یقین دہانی نہ کرائی،آئی سی سی وفد مایوس لوٹ گیا

Published

on

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔،پاکستان  نے ورلڈ کپ کے  حوالے سے کوئی گرین سگنل نہ دیا، ورلڈ کپ میں،شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار  دیا۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس دو روزہ دورے کے بعد لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئے،،پی سی بی نے آئی سی سی  حکام  کو بھارتی رویے کے بارے میں بھی بتایا۔

پی سی بی نے ورلڈکپ وینیوزسمیت فانشنل ماڈل میں کم ریونیو پر بھی آئی سی سی حکام کو اپنے  تحفظات سے آگاہ کیا۔

پاکستان نے آئی سی سی کو پیغام دیا کہ بھارت ایشیا کپ کے حوالے سے لچک دکھائے گا تو مستقبل میں پاکستان بھی لچک دکھا سکتا ہے۔

آئی سی سی چئیرمین جیف بارکلے پاکستان میں کرکٹ سہولیات کے معترف دکھائی دیئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین