پاکستان

عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم تم لوگوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، شہریار آفریدی کی اسلام آباد میں گفتگو کی ویڈیو وائرل

Published

on

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کارکنوں کو پرامن احتجاج کی تلقین کر رہے ہیں لیکن شہریارآفریدی کارکنوں کو اشتعال دلاتے نظر آتے ہیں۔

شہریار آفریدی کی ایک ویڈیو میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم خود کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ تم لوگوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا مخاطب حکمران ہیں یا ادارے،یہ واضح نہیں۔

سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی کو کہنے سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو ہم تو خود اپنے آپکو تباہ کریں گے لیکن تم لوگوں کو نہیں جینے دیں گے، یہ تم سے وعدہ ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ شہریار آفریدی کی یہ ویڈیو کشمیر ہائی وے اسلام آباد کی ہے۔ اسی ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہپم لوگ پرامن ہیں اورپاکستان کی سوچ رکھتے ہیں لیکن کوئی ایسی چال نہ چلی جائے جس سے ایسا کچھ ہو جائے کے بعد میں آپ کو سنبھالنا مشکل ہو جائے۔

خیبر پختونخواہ  سمیت ملک بھر سے  تحریک انصاف کا قافلے  اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، کشمیر ہائے وے پرعمران خان کے حق میں نعرے بازی جاری ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version