کھیل
بھارت ایشا کپ کھیلنے پاکستان نہ آیا تو ہم بھی ورلڈ کپ کے لیےبھارت نہیں جائیں گے،نجم سیٹھی کادوٹوک اعلان
بھارتی سپورٹس چینل سے گفتگو کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ آنے دیا تو ہماری حکومت ہمیں بھارت میں جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کی طرف سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل ورلڈ کپ 2023 اور چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی لاگو کیا جائے گا۔
چئیرمین پی سی بی نے دوران انٹرویو دوبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے نمائندوں کے ساتھ کی جانے والی میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلا ماڈل مسترد ہونے کے بعد ہم نے اے سی سی نمائندوں کے سامنے ایک نیا ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیاء کپ 2023 رواں سال ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے ۔