Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عوام کی رائے دبائیں گے تو وہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا، شاہد خاقان عباسی

Published

on

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کی رائے دبائیں گے تو وہی ہوگا جو بنگلا دیش میں ہوا، بنگلا دیش کی وزیراعظم کو بھاگنا پڑا۔

شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کمزور ہوئی تو روپیہ کمزور ہوگیا،معیشت سیاسی عدم استحکام سے کمزور ہوئی،بجلی کی انویسٹمنٹ ڈالروں میں ہوتی ہے،اگر روپیہ مزید کمزور ہوگا تو بجلی کے بل مزید بڑھیں گے،آئی پی پیز آپ نے دعوت دے کر لگوائے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کااحتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے، 12،12 سال سے لوگوں کے وہ کیسز چل رہے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں،نیب افسران ادارے سے اربوں روپے اکٹھے کرکے گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ نیب کے ادارے کو رکھیں گے تو ملک نہیں چلے گا،کل یہ نیب آپ کیخلاف بھی استعمال ہوگا، یہ باتیں سوچ لیں،میں کسی کیخلاف یا حق میں نہیں، صرف حقائق پر بات کرتا ہوں،بجلی کے بل عوام کے اختیار سے باہر ہوگئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین