پاکستان

پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کرنا چاہے تو کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی

Published

on

گورنر کے پی کے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کی فرنچائز ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں،مگر جمہوریت میں بات کرنے کی سب سے اچھی جگہ پارلیمنٹ ہے،، گورنر ہاؤس کبھی سیاسی سازشوں کا گڑھ نہیں بنے گا، صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیشہ کردار ادا کرتا رہوں گا۔

خیبرپختونخوا کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد فیصل کریم کنڈی نے پہلے دورہ لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی عادت ہے وہ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی، نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو تو سزا ملنی ہی چاہیے لیکن ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنا بہت ضروری ہے ،اگر پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کرنا چاہتی ہے تو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ کے پی کے سے کوئی دشمنی نہیں ہے ،مجھے ان کی مجبوریوں کا علم ہے، اس لیے میں اب خاموش رہتا ہوں، وزیر اعلیٰ صاحب آئیں ان کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کو مزار اقبال پر رینجرز کے چاوق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

فیصل کریم کنڈی نے بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا۔

 

1 Comment

  1. Nyton Guest House

    جولائی 9, 2024 at 8:02 شام

    It’s going to be end of mine day, but before finish I am reading this wonderful article to increase my know-how.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version