تازہ ترین
ملک اگر درست راستے پر گامزن ہو جائے تو سٹیبلشمنٹ اپنا کردار محدود کرنے کو تیار ہے، رانا ثناء اللہ
نواز شریف کا کام حکومت کی قیادت کرنا اور مشورہ دینا اور اپنا تجربہ دینا ہے، وہ یہ کردار ادا کر رہے ہیں
وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر ملک صحیح راستے پر گامزن ہوا تو اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار تک محدود رہنے کو تیار ہے۔
آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر ملک معاشی اور سیاسی طور پر صحیح راستے پر چلتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ قیادت اپنے کردار کو محدود کرنے کے لئے تیار ہے۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ ’میں یہ بات پورے یقین اور مکمل معلومات کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے‘۔
ملک میں سیاسی استحکام کے لئے مذاکرات کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بات چیت جمہوریت کی بنیاد ہے، مخالف کی بات کا احترام کرنا ہی جمہوریت ہے، لیکن دوسری طرف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے بات نہیں کرنی۔
انھوں نے کہا کہ ہم کبھی نہیں کہتے کہ ہم نہیں بیٹھیں گے، تاہم جب حزب اختلاف (پی ٹی آئی) مسلسل کہتی ہے کہ ہم بات نہیں کریں گے۔ حالانکہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے فلور پر انھیں بات چیت کے ذریعے معاشی اور سیاسی مسائل حل کرنے کی پیشکش کی تھی، لیکن اس کے باوجود ان کا ارادہ ایک ہی ہے۔
نواز شریف کے مرکز کی سیاست سے دوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف ایک ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں ان کی پارٹی اقتدار میں ہے اور وزیر اعظم ان کی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی بیٹی پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان کا کام حکومت کی قیادت کرنا اور مشورہ دینا اور اپنا تجربہ دینا ہے، وہ یہ کردار ادا کر رہے ہیں اور ہر وفاقی معاملے میں ان کی رائے ہوتی ہے۔
مفاہمت میں نواز شریف کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو کوئی چیز نہیں روک رہی ہے، صورتحال اور موقع بہت اہم ہے، کیونکہ سیاست میں اگر بات صحیح وقت پر کی جائے تو اس کی اہمیت ہوتی ہے، جہاں ضرورت پڑے گی نواز شریف اپنا کردار ادا کریں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے، جب وقت آئے گا تو نواز شریف معاملات دیکھیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
streameastweb
جولائی 2, 2024 at 11:48 صبح
you are in reality a good webmaster The website loading velocity is amazing It sort of feels that youre doing any distinctive trick Also The contents are masterwork you have done a fantastic job in this topic