پاکستان
پنجاب میں بجلی ریٹ کم ہو سکتا ہے تو سندھ میں کیوں نہیں؟ حافظ نعیم الرحمان
![If the electricity rate can be reduced in Punjab, why not in Sindh? Hafiz Naeemur Rehman](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/05/hafiz-naeem-ji.jpg)
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجلی کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں؟
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی اور ٹیکسز ہیں کوئی طبقہ خوش نہیں ہے،وزیراعظم بھی تقریر میں وہ گفتگو کررہے ہیں جو ان کیخلاف ہے، وزیراعظم مہنگائی کم اور ٹیرف میں تبدیلیاں کریں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوازشریف نےپنجاب کیلئےصرف2ماہ کیلئےبجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا،آپ 2 ماہ کا ریلیف دے کر جان نہیں چھڑا سکتے،جماعت اسلامی نے اقدامات نہ کیے ہوتے تو یہ لوگ ریلیف کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کا 3 ہزار ارب روپے کا بجٹ ہے،سندھ حکومت کو 62 فیصد وفاق سے پیسے ملے ہیں،پنجاب میں بجلی کم ہوسکتی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں؟ پاکستان میں 50 فیصد سے زائد ٹیکس کراچی دیتا ہے،کراچی ٹیکس دیتا ہے تو اٹھارویں ترمیم کی مد میں سندھ کو پیسہ ملتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان سب کے باوجود سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں،جو معیشت کا پہیہ چلارہے ہیں آپ کے پاس ان کیلئے کچھ بھی نہیں،جب پنجاب میں پیسے کم ہوسکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں؟
حافظ نعیم نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے، آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹ قوم ادا نہیں کرے گی،یہ 3 جماعتوں کا اتحاد ہے الیکشن کے حوالے سے پارٹنر ان کرائم ہیں،حکومتی پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں،ایم کیو ایم کو کراچی سے ایک ووٹ نہیں ملا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور