پاکستان

چار دن میں گندم کا بحران حل نہ کیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے، امیر جماعت اسلامی

Published

on

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومتوں کو 4 دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں،4 دن میں گندم کا بحران حل نہ کیا تو دھرنے اور احتجاج کا اعلان کرینگے،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کسانوں نے بڑی محنت کی گندم اگائی اب اس کے پھل کھانے کا وقت آیا ہے،حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے،کسانوں کو سمجھ نہیں آرہا وہ اپنے حق کیلئے کیسے آواز بلند کریں،حکومت کی طرف سے اعلان ہوا سرکاری سطح پر گندم نہیں خریدے گی،۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے پٹرول کی قیمت قابو میں نہیں،زراعت کے شعبے پر بھی شب خون مارا جارہا ہے،حکومت عین وقت پر اعلان کردے خریداری نہیں کرینگے تو کسان کہاں جائے،دنیا بھر میں بنیادی زراعت کی چیزیں مقدم رکھی جاتی ہیں،زراعت سے متعلق چیزوں پر ہر حکومت سبسڈی دیتی ہے،حکومت سبسڈی دیتی ہے کہ عام آدمی کو آٹا بھی سستا ملے اور کسان کو اجرت بھی ملے،کسان کی محنت سے کم از کم خوراک میں تو خود کفیل ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ خاموش نہیں بیٹھے گی،گندم درآمد کی منظوری دینے والوں کو انکوائری کمیشن میں آنا ہوگا،پنجاب اور وفاقی حکومتوں کو 4 دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں،4 دن میں گندم کا بحران حل نہ کیا تو دھرنے اور احتجاج کا اعلان کرینگے،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سوال یہ ہے ملک میں گندم تھی تو امپورٹ کیوں کی گئی،جن لوگوں نے گندم باہر سے امپورٹ کی وہ مافیا ہے،گندم خرید کر ملک کا نقصان کیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version