ٹاپ سٹوریز

الیکشن میں اگر ٹھپے لگے تو بلوچستان وفاق سے دور ہو جائے گا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

Published

on

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، انتخابات میں اگر ٹھپے لگے تو بلوچستان کے عوام اور وفاق کے درمیان دوریاں مزید بڑھیں گی، الیکشن کمشین بلوچستان میں عوامی رائے کا احترام یقینی بنائے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے تمام ورکرز جدوجہد کی پیداوار ہیں، ہم نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان میں انسرجنسی کی شدت کو کم کیا اور مذکارات کا عمل شروع کروایا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بندوق مسائل کا حل نہیں مذاکرات سے ہی معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ’اگر اب بھی بلوچستان میں ٹھپے لگے تو بلوچستان وفاق سے دور ہو جائے گا‘۔ بلوچستان کے حقیقی نمائندے ہی بلوچستان کے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلوچستان میں سیاسی ٹرانسفر پوسٹنگ کا اور الیکٹ ایبلز کے نام پر لوگوں کو یہاں پارٹیاں تبدیل کروانے کی مذمت کرتے ہیں، سیاسی ہیر پھیر سے ڈیل کرنا بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہے۔

اس موقع پر بلوچستان کے سابق سنیئر قوم پرست رہنماء مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے فرزند ایڈووکیٹ جنگیز حئی بلوچ نے اپنے حامیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version