پاکستان

بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو زیادتی ہوگی، حامد خان

Published

on

تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے باوجود تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرنا بالکل مناسب نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو زیادتی تو ہوگی، مگر ہم کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر صورت میں انتخاب لڑیں گے، کیوں کہ اس وقت کوشش ہورہی ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر کردیا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version