ٹاپ سٹوریز

آئی جی پنجاب پولیس نے ڈی پی او رحیم یار خان، ایس پی اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو عہدوں سے برطرف کردیا

Published

on

کچے میں ڈاکو اتنے بے لگام کیسے ہو گئے ؟ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان،ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو عہدوں سے برطرف کردیا ۔۔ایس ایس پی رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کردیا گیا،ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد ملک کو تبدیل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان جاوید اختر جتوئی کو تبدیل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ رحیم یار خان کلیم احمد کو تبدیل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سی ٹی ڈی پنجاب رضوان عمر گوندل کو تبدیل کردیا،ایس ایس پی رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او رجیم یار خان تعینات کردیا گیا۔

رحیم یار خان کچہ کے علاقہ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہتھیاروں کی کمی کا شکار ہیں،پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

ملازمین زنگ آلود، ناکارہ اور چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ ڈیوٹی پر مجبور ہیں،پرانے ہتھیاروں سے متعلق پولیس اہلکار کی آڈیو سامنے آ گئی،پولیس اہلکار کے مطابق دورہ کچہ کے دوران ڈی پی او رحیم یار خان کواس معاملے کی نشاندہی کرائی گئی ،لیکن انہوں نے کوئی اقدامات نہ کیے۔

آڈیو کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان چند روز دورہ کچہ کے دوران ملازمین کی نشاندہی کے باوجود ٹس سے مس نہ ہوئے،ملازمین کو زنگ آلود، ناکارہ اور چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ ڈیوٹی پر مجبور کیا جانے لگا،ڈی پی او نے جواب دیا کہ ملازم ان ہتھیاروں سے ڈیوٹی نہیں کر سکتا گھر چلا جائے۔

سانحہ ماچھکہ کے بعد مذکورہ حوالے سے ایک پولیس اہلکار کی آڈیو وائرل ہوئی ہے،یاد رہے سانحہ ماچھکہ میں 12 کے قریب پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

پنجاب حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کےسر کی قیمت مقرر کردی۔ خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دہشت گردوں کی گرفتاری پر بھی 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

کچہ ماچھکہ کے علاقے میں دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ رحیم یارخان پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل سمیت سینئیر ملٹری و پولیس افسران اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پنجاب پولیس کے جوانوں کا عزم غیر متزلزل ہے جسے کوئی دہشتگردانہ کاروائی شکست نہیں دے سکتی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version