Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئی جی سندھ نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے الگ شعبہ قائم کرنے کی ہدایت کردی

Published

on

آئی جی سندھ نے محکمہ اسپیشل برانچ میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے الگ شعبہ قائم کرنے کی ہدایت کردی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں چینی باشندوں کی حفاظت سے متعلق اعلی سطحی اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، اسپیشل برانچ، سی پیک، فارنر سیکیورٹی سیل سمیت سینئر پولیس افسران شریک ہوئے۔

سندھ بھر کے مختلف اضلاع کے ڈی آئی جیز نے بھی اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اجلاس میں آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق سندھ حکومت کی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور چائینیز کی حفاظت سے متعلق شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔

انہوں نے تمام افسران کو غیر ملکیوں کے سیکیورٹی اقدامات کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران سیکیورٹی سے متعلق ایڈوائزری جاری کریں، سیکیورٹی جائزہ رپورٹ تین دن میں ارسال کی جائے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین