تازہ ترین

عماد وسیم پاک بھارت میچ سے پہلے فٹ قرار دے دیے گئے

Published

on

پاک بھارت میچ سے قبل ، قومی ٹیم میں مثبت تبدیلی سامنے آگئی ۔ آل راونڈرعماد وسیم انجری سےنجات پانےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔اب وہ مکمل فٹ ہیں اوربھارت کےخلاف اہم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ٹریننگ سیشن کےدوران عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھےجس کے بعد انہوں نےاوول میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی بھی نہیں کھیلا تھا۔

ورلڈکپ کے ابتدائی معرکے میں بھی عماد وسیم کو آرام دیا گیا تھا تاہم امریکہ کےخلاف میچ سے پہلےساتھی کرکٹرزکے ساتھ انہوں نے بھرپور پریکٹس کی تھی۔

ٹیم ذرائع نےاس بات کی تصدیق کی ہےکہ عماد وسیم اب فٹنس مسائل سےنجات پاچکے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version