Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Published

on

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، ایمان زینب مزاری کی جانب سے وکیل زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ تفتشی افسرعبدالقادراورپراسیکیوٹر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے ایمان مزاری کی جانب سے کی گئی تقریر کا ٹرانسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ سٹیٹ مخالف بیان دیا گیا،اس سے قبل بھی 2022 میں ملزمہ کی جانب سے ایسے بیان دیے گئے۔

وکیل صفائی زینب جنجوعہ نے کہا کہ تفتیشی افسر کو ایک دن کا جسمانی ریمانڈ مل چکا ہے،جسمانی ریمانڈ کے دوران ایک بھی سوال نہیں کیا گیا،ایسی کیا چیز ہے جو ریکور کرنی ہے،خاتون ہے جب تعاون کر رہی ہیں تو پھر کیوں ریمانڈ چاہیے،ایک موبائل تھا جو ریکور کر لیا گیا ہے۔

زینب جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک ایف آئی آر تھی بعد میں دوسری ایف آئی آر درج کی گئی،9 سو سے ساڑھے 9 بندوں کو نامزد کیا گیا ہے،مرکزی ملزموں میں پی ٹی ایم رہنماؤں کو نامزد کیا گیا،ملزمہ پیشہ سے وکیل ہے ایک دن پہلے ملزمان کی ضمانت کروائی،کیا وکالت کرنا جرم ہے،

وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی، عدالت نے کچھ دیر کے لیے فیصلہ محفوظ کیا۔

بعد میں عدالت نے عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین