Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئی ایم ایف کی شرط منظور، سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے 5 سالہ پروگرام تیار

Published

on

ائی ایم ایف کی ایک اور شرط پر پیشرفت کرلی گئی،ذرائع کے مطابق  سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے پانچ سالہ پروگرام تیار کرلیا گیا۔

پانچ سالہ نجکاری پلان منظوری کے لیے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو پیش کیا جائے گا، نقصان میں چلنے والی سرکاری کمرشل کمپنیز کی پہلے نجکاری کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت سرکاری شعبے میں87 کمرشل کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔وفاقی وزارتوں نے 39 سرکاری کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  نئے قانون کے تحت صرف وزارت خزانہ کسی کمپنی کو سٹریٹیجک قرار دے سکتی ہے،سرکاری کمپنیوں کی نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین