دنیا
نئی دہلی میں دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے والوں کے لیے قید اور جرمانے کی سزاؤں کا اعلان
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کی انتظامیہ نے موسم سرما میں فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے دیوالی کے تہوار سے پہلے پٹاخوں پر دوبارہ پابندی عائد کر دی۔
وزیرماحولیات گوپال رائے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، دہلی میں پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ، فروخت، آن لائن ترسیل اور کسی بھی قسم کے پٹاخے کو پھوڑنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔
پٹاخے دیوالی کے ہندو تہوار کی تقریبات کا حصہ ہیں، جو اس سال نومبر کے وسط میں ہے۔
تہوار کے دوران آسمان کو روشن کرنے والے سیکڑوں پٹاخوں سے اٹھنے والا دھواں شہر کو زہریلے کہرے میں ڈھانپ دیتا ہے، ٹھنڈی ہوا کے جال میں گردو غبار، گاڑیوں کے اخراج اور پڑوسی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے آلودگی کی وجہ سے نئی دہلی کی فضا بدتر ہو جاتی ہے۔
دہلی حکومت اس ہفتے ماہرین سے ملاقات کرنے والی ہے تاکہ موسم سرما میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا جا سکے، نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں گندی ہوا سانس کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں اکثر اسکول بند ہوتے ہیں اور صحت عامہ کے ہنگامی اعلانات کرنا پڑتے ہیں۔
شہر کے حکام نے، پچھلے کچھ سالوں میں، تہوار سے پہلے آتش بازی کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگا دی ہے، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل اور جرمانے کی وارننگ دی ہے۔