Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان اور تحریک انصاف نے کوشش کی سندھ چل نہ سکے، شہباز شریف نے تعاون کیا، مراد علی شاہ

Published

on

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سندھ کو چلنے نہیں دیا، سندھ اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی نے ایسا ماحول بنایا کہ اسمبلی چل نہ سکے، شہباز شریف شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سے تعلقات میں بہتری آئی،شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد سندھ کو بھرپور سپورٹ ملی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے سندھ اسمبلی نے اپنی مدت مکمل کرلی ہے،4 سال 11 ماہ بعد سندھ اسمبلی تحلیل ہوگئی، میری ایڈوائس پر گورنر نے سندھ اسمبلی تحلیل کی ہے، نگران وزیراعلیٰ کے تقرر تک آئین کے مطابق وزیراعلیٰ ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے آنے تک بطور وزیراعلیٰ ذمہ داریاں نبھاؤں گا،نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کیلئے 3 دن ہیں،ن آئین کے مطابق مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کاتقرر ہوگا، نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، پارلیمانی کمیٹی میں  فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائےگا، امید ہے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر اتفاق رائےسے ہو جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیڈر شپ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم بننےکےبعد پہلی بار کراچی آئےتھےاوربہت سےوعدے کئے، چیئرمین پی ٹی آئی نےاپنےدورحکومت میں سندھ سے کیاہواایک بھی وعدہ پورانہیں کیا، وزیراعلیٰ کو اطلاع ہی نہیں دی جاتی تھی کہ وزیراعظم آرہے ہیں، سندھ کو ڈس اون کیا گیا ،میری گرفتاری کی افواہیں بھی اڑائی گئیں، اگست 2018میں آنےکےچند ماہ بعد وفاقی حکومت، اپوزیشن نےغیرجمہوری اقدامات کئے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے ایسا ماحول بنایا کہ اسمبلی نہ چل سکے،5 یا 6 گندی مچھلیاں آ جائیں تو پورا تالاب گندا کرتی ہیں، پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں بہت ساری گندی مچھلیاں  تھیں۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کہا کہ جو لوگ تنقید کر رہے تھے انہوں نے وہی اقدامات کئے جو میں کررہا تھا، وفاق نے ماضی میں سیلاب کےدوران صوبہ سندھ کی کوئی مدد نہ کی، اپنےدوراقتدار میں چیئرمین پی ٹی آئی  کچھ منٹوں کیلئے سندھ آیا کرتے تھے، کورونا میں ڈاکٹرز کی رائے پر اقدامات کئے،شدید تنقید کا سامنا بھی رہا، پارٹی قیادت کے بھرپور تعاون کے باعث مشکلات پر قابو پایا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلی بار جمہوری طریقےسے سابق وزیراعظم کو ہٹایا گیا، پی ٹی آئی کے لوگوں کی کوشش تھی صوبہ سندھ نہ چل سکے، پی ٹی آئی دور میں وفاق کی سندھ کو سپورٹ زیرو تھی، شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سے تعلقات میں بہتری آئی، شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد سندھ کو بھرپور سپورٹ ملی، سندھ حکومت نے سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔ سیلاب کےدوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں ہمت ہارچکا تھا، سڑکیں بند ہوچکی تھیں،سوچتا تھا یہ پانی کدھر جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین