پاکستان
عمران خان، بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔گرفتاری غیرقانونی قرار دینے اور رہائی کی استدعا کر دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے ۔
درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے زریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔