پاکستان

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 5 سال کی نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Published

on

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پانچ سال نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر خان کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل قرار دیا،الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر نااہل کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو اور اس کی سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ جس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے،الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین اور قانون جاری کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے،عدالت کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version