Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان نے پارٹی قیادت سے ہٹانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

Published

on

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عمران خان نے درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیرِ سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی، کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین