پاکستان
عمران خان پر جیل میں سختی کی جا رہی ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا دینا چاہتے ہیں، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےکہا ہے کہ عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے،ہماری فیملی کے لوگوں کو اندر نہیں جانے دیا جاتا،3 لوگوں سے زیادہ کسی کو عمران خان سے نہیں ملنے دیا جاتا،اس کی وجہ 8ستمبر کا جلسہ ہے جس سے حکومت خوفزدہ ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل بھی صرف عمرایوب اور شبلی فراز کو جانے دیا،،آج توشہ خانہ کی ضمانت کیلئے درخواست دی تو پراسیکیوشن نے کہا تیاری نہیں،جج صاحب نے بھی پیر کی تاریخ دے دی ،اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جلد سزا دے دی جائے۔
علمیہ خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس کے ذریعے جج کو پیغام بھیجا،190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ہوگی تو ہائی کورٹ سے ضمانت میں لگ جائینگے،اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ القادر ٹرسٹ میں کیا سزا دینگے۔
علیمہ خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کو بند کرینگے تو سوال ہوگا جو بچے دین پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا،ہم کب تک ان کا تماشہ برداشت کرتے رینگے،ہم یہاں جو خواتین ہیں آجکل کی دہشتگرد ہیں اس الزام کے پرچے کاٹے گئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی