پاکستان

عمران خان پر جیل میں سختی کی جا رہی ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا دینا چاہتے ہیں، علیمہ خان

Published

on

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  نےکہا ہے کہ عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے،ہماری فیملی کے لوگوں کو اندر نہیں جانے دیا جاتا،3 لوگوں سے زیادہ کسی کو عمران خان سے نہیں ملنے دیا جاتا،اس کی وجہ 8ستمبر کا جلسہ ہے جس سے حکومت خوفزدہ ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل بھی صرف عمرایوب اور شبلی فراز کو جانے دیا،،آج توشہ خانہ کی ضمانت کیلئے درخواست دی تو پراسیکیوشن نے کہا تیاری نہیں،جج صاحب نے بھی پیر کی تاریخ دے دی ،اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جلد سزا دے دی جائے۔

علمیہ خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس کے ذریعے جج کو پیغام بھیجا،190 ملین پاؤنڈ کیس  میں عمران خان کو سزا ہوگی تو ہائی کورٹ سے ضمانت میں لگ جائینگے،اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ القادر ٹرسٹ میں کیا سزا دینگے۔

علیمہ خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کو بند کرینگے تو سوال ہوگا جو بچے دین پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا،ہم کب تک ان کا تماشہ برداشت کرتے رینگے،ہم یہاں جو خواتین ہیں آجکل کی دہشتگرد ہیں اس الزام کے پرچے کاٹے گئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version