پاکستان

عمران خان کو جیل میں اہلیہ سے ملاقات کی اجازت، دانتوں کے معائنہ کی بھی درخواست دے دی

Published

on

عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام اباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ ملزمان کی جانب سے تیں درخواستیں دائر کی گئیں۔

عمران خان کی جانب سے اہلیہ سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی،وکلا صفائی کی جانب سے ریفرنس کی مکمل نقول کی دو کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔

عمران خان نے دانتوں کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی دائرکی، عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ ڈیڑھ سال سے دانتوں کا طبی معائنہ نہیں کروایا ڈینٹسٹ سے دانتوں کے طبی معائنہ کی اجازت دی جائے،جیل میں موجود ڈاکٹر70سال کی عمر میں میرے دانت ٹھیک کرنے کے بجائے خراب نہ کر دے۔

ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،سماعت 27فروری تک ملتوی کردی گئی۔ملزمان پر ائندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version