پاکستان

ترین گروپ کے لیے عمران خان کا ’good luck‘ باہر کیسے جاؤں، پاؤنڈ 400 کا ہوگیا، چیئرمین تحریک انصاف

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی چھوڑ کر نئی جماعت بنانے والوں کو گڈ لک کہا ہے اور بیرون ملک جانے، شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں تلخی کی تردید کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے بیرون ملک جانے کے سوال پر کہا کہ پاؤنڈ چار سو روپے کا ہو گیا میں باہر جا کر کیسے گزارا کروں گا، انکے اربوں ڈالرز باہر پڑے ہیں میرا باہر کچھ نہیں۔

شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنے لوگوں کو جیلوں سے نکالنے کا فارمولا لے کر آئے تھے،عورتوں اور بچوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اسے عالمی فورم پر بھی اٹھائیں گے،ہر مہذب معاشرے میں شفاف تحقیقات ہوتی ہیں،ہمارے پاس شواہد ہیں کہ تمام واقعات کے پیچھے کون تھا؟ شاہ محمود سے کوئی تلخی نہیں ہوئی، یہ کس نے کہا کہ تلخی ہوئی۔شاہ محمود سے کیسی میٹنگ ہونی تھی بیچارہ ایک ماہ جیل میں رہا۔

عمران خان نے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے لیکن جن لوگوں نے پرامن احتجاج کیا انکو اٹھایا جا رہا ہے۔

مائنس عمران تحریک انصاف کے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں آج تک کبھی مائنس نہیں ہوا،جمہوریت میں پبلک مائنس کرتی ہے۔

عمران خان پارٹی رہنماؤں کے چھوڑ کر نئی جماعت میں جانے سے متعلق سوال پر مسکرا دئیے اور کہا کہ جو سیاستدان پارٹی چھوڑ کر نئی جماعت میں گئے انہیں گڈلک کہتا ہوں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version