Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان کی سزا معطلی کی اپیل، ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے دیں، سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کردی

Published

on

توشہ خانہ کیس  میں چئیرمین پی ٹی آئی کی  سزا کےخلاف سماعت ملتوی ہوگئی ،چیف جسٹس عمرعطابندیال نےریمارکس دیے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت چل رہی ہے،ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے دیں۔

سپریم کورٹ نےجیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ،،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ   سربراہ تحریک انصآف کی درخواست پرسماعت کی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت چل رہی ہے ۔ بہتر ہوگا ، معاملے پر ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں ۔  سپریم کورٹ نےجیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین