Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

Published

on

سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

 چیف جسٹس  قاضی فائز عیسٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی  اپیلوں پر بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 نومبر کو  اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔۔

جسٹس یحیٰی آفریدی اورجسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں،

چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی بھی چیئرمین تحریک انصاف نے چیلنج کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ  کے بعد اپیلیں دائر کی گئیں، رجسٹرار آفس نے چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین